امیگریشن فراڈ پر بھارتی نژادسب وے مالک کو گرفتار کر لیا گیا

0
93

واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آئی ہے، آئس نے حال ہی میں بھارتی سب وے مالک چندراکنٹ پٹیل کو گرفتار کر لیا ہے جس پر امیگریشن فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق پٹیل نے بھارتی تارکین کو ویزے دلانے اور سیکیورٹی تحفظ دینے کے لیے جعلی پولیس رپورٹس بنوائیں جبکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مزید غیرقانونی ہتھکنڈوں کا بھی استعمال کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جھوٹی رپورٹس کے لیے اہلکاروں کو 5-5ہزار ڈالر ادا کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here