نیویار ک(پاکستان نیوز) فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے وارننگ جاری کی ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح 20فیصد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے ، سینٹ لوئس فیڈرل کے سربراہ بولارڈ نے ”پاکستان نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے ، یو ایس لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں صرف مارچ کے دوران 4.4 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ، ملک میں اتنی بے روزگاری پہلے کبھی نہیں ہوئی ہے ، امید ہے کہ رواں برس کے اختتام تک ملک میں بے روزگاری کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہو جائے ، موجودہ حالات ملکی تاریخ کے بد ترین شٹ ڈاﺅن میں شمار ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال زوال کی جانب رواں دواں ہے ۔