ملک میں بے روزگاری کی شرح میں مزید خطرناک اضافہ متوقع وائٹ ہاﺅس ایڈوائزر نے خبردار کر دیا

0
126

 

نیویارک (پاکستان نیوز) وائٹ ہاﺅس کے ایڈوائزر کیون ہیزلٹ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ملک کی ابتر معاشی حالت کے پیش نظر بے روز گاری کی شرح20 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے ، ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ”فیس دی نیشن “ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مئی کے اختتام اور جون کے اوائل میں بے روزگاری کی شرح میں متعدد درجے مزید اضافے کا امکان ہے جس کے حوالے سے حکومت کو جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ، واضح رہے کہ ملک میں جاری بد ترین کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بے روزگار افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here