روس سے رابطوں کا الزام؛دفتر خارجہ سے جاسوسی نیٹ ورک گرفتار

0
89

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی دفتر خارجہ سے بڑا جاسوس نیٹ ورک پکڑا گیا ،خفیہ ایجنسی نے روسی جاسوس اہلکاروں سے ملاقاتوں کے انکشاف کے بعد وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید قلب عباس کو گزشتہ سال نومبر میں اٹھایا کیونکہ اس کے پاس ملک کے اہم خفیہ راز اور دستاویزات موجود پائے گئے اور اس کے خلاف رواں برس فروری میں سیکرٹ ایکٹ 4اور 5کے تحت ایف آئی آر درج کروائی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران سید قلب عباس کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو اپنی ملازمت کے سلسلے میں غیر ملکی سفارتکاروں اور دیگر افراد سے ملنا پڑتا ہے ، ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جس کو فوری مسترد کیا جائے جبکہ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود عدالت میں پیش ہوئے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو بتایا کہ ملزم سے تمام معلومات حاصل کر لی گئی ہیں اور بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں جس کے بعد چیف جسٹس نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔واضح رہے کہ سید قلب عباس 2000میں محکمہ زراعت کے شعبے سے وابستہ رہا اس کے بعد سیکشن آفیسر اور اکنامک ڈویژن میں بھی فرائض انجام دیئے جس کے بعد اس کو مختلف کورسز کے سلسلے میں بیرون ملک بھجوایا جاتا رہا اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی دوران ہی اس کا رابطہ غیر ملکی جاسوس نیٹ ورک کے اہلکاروں سے قائم ہوا تھا جس کے بعد 2018 میں یہ وزارت خارجہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہوا ۔روس اپنے جاسوسی نیٹ ورک کو دنیا بھر میں پھیلا رہا ہے اور اس کے ہیکرز بھی بہت متحرک ہے جنھوں نے گزشتہ دنوں روس میں بیٹھ کر امریکہ کو جام کر دیا اور بحالی کی بھاری رقم بھی وصول کی ، روسی فوج کے اہم عہدیدار کا بیان بھی اہم جس میں اس نے بتایا کہ دور حاضر میں معلومات کی جنگ میں کامیابی سب سے زیادہ اہم ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here