دل کے عارضے اور کورونا کو بیک وقت شکست دینے والا ننھا رئیس

0
185

 

لندن (پاکستان نیوز)برطانیہ میں پیدا ہونے والے رئیس حسنین کا دل پیدائش کے بعد معمول کے مطابق کام نہیں کر رہا تھا۔ ان کے خاندان کے لیے دوہرا صدمہ تب بنا جب یہ پتہ چلا کہ وہ کورونا وائرس کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔لیکن پانچ ہفتوں تک ہسپتال میں بھاگ دوڑ کرنے کے بعد اب رئیس اپنے گھر واپس لوٹ گئے ہیں اور تین سالہ بھائی آیان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ان کی والدہ فرح جو اپنے بیٹے کو چھو بھی نہیں سکتی تھیں کہتی ہیں کہ یہ موت اور زندگی کی کشمکش جیسی صورتحال تھی۔ حتٰی کہ ڈاکٹر کہتے تھے کہ صورتحال ان کے مخالف ہے۔پھر رئیس نہ صرف کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے بلکہ چھ گھنٹے تک دل کے آپریشن سے بھی کامیابی سے گزرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here