ہسپتال میں کیے گئے مختلف ٹیسٹ مثبت آئے، اب وہ گھر کے ایک کمرے میں رہیں گے
واشنگٹن (پاکستان نیوز) کانگریس کے رکن مائیک کیلی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گے وہ پانچویں رکن ہیں جن کے ٹیسٹ پازیٹو آئے کیلی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ روز انہیں فل±و ہوا تو انہوں نے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال کا ر±خ کیا جہاں انکے مختلف ٹیسٹ لیے گے وہ گھر کے ایک کمرے میں رہیں گے اور وہیں سے اپنی عوامی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے اس وائرس کی وجہ سے گزشتہ روز ایوان نمائندگان میں پیش کیے گے 2 ٹریلین ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری کے لیئے وہ ووٹ دینے نہ جا سکے یہ بات قابل زکر ہے کہ ایوان نمائندگان کے تین ارکان ماریو ڈیاز بلرٹ، بین ایم سی ایڈمز، جوئے کنگھم اور سینٹر ریڈ پال پہلے ہی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔