ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

0
46

کراچی(پاکستان نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے کا ہوگیا، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 06 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ۔ یاد رہے کہ پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے کا ہوگیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here