رونی نے مضبوط حریف کو شکست سے دوچار کیا ، ٹرمپ کی ٹوئیر پر رونی کو مبارکباد ، فخر کا اظہار
نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق فزیشن رونی جیکسن نے ٹیکساس سے ہاﺅس جی او پی پرائمری سے میدان مار لیا ہے ، انھوں نے اپنے مضبوط ترین حریف میک تھورن بیری سے فتح سمیٹی ، رونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اپنے ووٹرز کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ، دوسری طرف صدر ٹرمپ نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں رونی کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انھوں نے مضبوط حریف کو شکست دی ہے انہیں رونی پر فخر ہے۔