دنیا کے 20سخی ترین انسانوں میں شمار ہونے والے سلیمان الراحجی انتقال کر گئے

0
467

سعودی عرب کے شہر”القصیم“ میں واقع کھجوروں کے ایک باغ میں کم و بیش 2 لاکھ درخت ھیں اور یہ باغ راہِ اللہ میں وقف کیے گئے ہیں

ریاض(پاکستان نیوز) دنیا کے 20 سخی اور فیاض ترین انسانوں میں شمار ہونےوالے سلیمان الراجحی انتقال کر گئے،انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ سعودی عرب کے شہر”القصیم“ میں واقع کھجوروں کے ایک باغ میں کم و بیش کھجور کے 2 لاکھ درخت ھیں اور یہ باغ راہِ اللہ میں وقف ھےں۔ اِس باغ میں 45 قِسم کی کھجوریں ھوتی ھیں ، یہاں کی سالانہ پیداوار 10 ھزار ٹن کھجور ھے۔ یہ باغ روئے زمین میں پایا جانے والا سب سے بڑا وقف ھے۔ اِس باغ کی آمدنی سے د±نیا کے مختلف ممالک میں مساجد کی تعمیر ، خیراتی کام اور حرمین شریفین میں افطاری کے دسترخوان لگائے جاتے ھیں۔ یہ باغ سعودی عرب کے امیر ترین شخص ”سلیمان الراجحی“ نے اللہ کی راہ میں وقف کِیا ھے۔”سلیمان الراجحی“ نے غ±ربت میں آنکھ کھولی ، وہ اسکول میں پڑھ رھے تھے کہ ایک دن اسکول اِنتظامیہ نے تفریحی ٹ±وور تشکیل دِیا اور ھر طالب علم سے ایک ایک ریال جمع کروانے کو کہا ، یہ گھر میں جاتے ھیں مگر والدین کے پاس ایک ریال تک نہیں ھوتا ، یہ بہت روتا ھے ، ٹ±وور کے لِئے جانے کی تاریخ قریب آتی ھے ، اِدھر اِن کے سہ ماھی اِمتحانات کا رزلٹ آتا ھے ، یہ کلاس میں پوزیشن لیتے ھیں اور ایک فلسطینی ا±ستاد بطورِ اِنعام اِنہیں 1 ریال دیتا ھے۔ یہ دوڑتے ھوئے تفریحی پروگرام کے مسﺅل کے پاس جاتے ھیں اور 1 ریال جمع کراتے ھیں۔ وقت کو جیسے پر لگ جاتے ھیں ، یہ اپنی تعلیم مکمل کر کے جدہ شہر میں ایک کمرے کو بنک کا نام دے کر کام شروع کرتے ھیں ، مختصر عرصے میں الراجحی کے نام سے بنکوں کا ایک جال پورے سعودی عرب میں پھیل جاتا ھے۔ ”سلیمان الراجحی“ اپنے اِس فلسطینی ا±ستاد کی تلاش میں نِکلتے ھیں ، ا±ستاد سے ملاقات ھوتی ھے ، وہ ریٹائرڈ ھو چ±کے ھیں ، معاشی حالات ایسے کہ گھر کا چولہا جلانا م±شکل ھوا پڑا ھے ، راجحی اپنے فلسطینی ا±ستاد کو گاڑی میں بِٹھاتے ھیں اور ا±ن سے کہتے ھیں کہ میرے ا±وپر آپ کا قرض ھے۔ ا±ستاد آگے سے کہتا ھے کہ مجھ مسکین کا کِس پر قرض ھو سکتا ھے ، راجحی اپنے ا±ستاد کو یاد کراتے ھیں کہ سالوں پہلے آپ نے مجھے 1 ریال اِنعام دِیا تھا ، ا±ستاد م±سکراتا ھے کہ آپ اب وہ ایک ریال مجھے واپس کرنا چاھتے ھیں؟ راجحی ایک بنگلے کے سامنے گاڑی کھڑی کرتا ھے جِس کے سامنے ایک بیش قیمت گاڑی بھی کھڑی ھے ، راجحی اپنے ا±ستاد سے کہتا ھے یہ بنگلہ اور گاڑی اب سے آپ کے ھیں ، مزید آپ کے تمام اخراجات ھمارے ذِمہ ھوں گے۔ فلسطینی ا±ستاد کی آنکھوں میں آنسو آتے ھیں اور کہتا ھے کہ یہ عالی شان بنگلہ یہ مہنگی گاڑی یہ تو بہت زیادہ ھے۔ راجحی کہتا ھے اِس وقت آپ کی جو خوشی ھے اِس سے بڑھ کر میری خوشی کا عالم تھا جب آپ نے مجھے 1 ریال اِنعام دِیا تھا۔ ایسے محسن شناس اِنسان کو اللہ ضائع نہیں کرتا۔ سلیمان الراجحی نے 2010 میں اپنے بچوں ، بیگمات اور عزیز و اقارب کو ب±لا کر اپنی دولت ا±ن سب میں تقسیم کر دی اور اپنے حِصے میں جو کچھ آیا وہ سب وقف کر دِیا۔ اِس وقت سلیمان الراجحی کے وقف کی مالیت 60 ارب ریال سے زیادہ ھے۔ یہ سعودی الوطنیہ کمپنی اور الراجحی بینک کے مالک ہیں، جنہوں نے کورونا وائرس کیلئے 170/ ملین ریال امداد کے طور پر دیا ہے، اور مکہ مکرمہ کے اندر دو ہوٹل وزارت صحت کے حوالے کردیا ہے۔ گنیز بک میں اب تک سب سے بڑے وقف کے طور پر یہ باغ ریکارڈ کے طور پر درج ہے۔ فوربس میگزین نے انہیں دنیا کے بیس عظیم فیاض لوگوں میں شمار کیا ہے۔ ان کی سوانح حیات پڑھنے کے لائق ہے۔ شاید سعودی عرب کا کوئی شہر ایسا نہیں ملے گا، جہاں الراجحی فیملی کی طرف سے مسجدیں نہ تعمیر کی گئی ہو، نیز دعوتی سینٹرز، خیراتی جمعیت وغیرہ میں آپ کا بھر پور تعاون رہتا ہے۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ اپنے ملازمین کو ماہ ختم ہونے سے پہلے ان کی اجرت دے دیتے ہیں جن ملازمین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس عظیم ہستی کا انتقال ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here