کرونا وائرس نے ارب پتی کم کر دیئے، دولت گھٹانے کا انکشاف

0
133

 

226 افراد کے اثاثے ایک ارب ڈالر سے گھٹ گئے،2100کے خاندانوں کی دولت 8ہزار ارب ڈالر ہے

نیویارک(پاکستان نیوز) عالمگیر وبا سے صرف غریبوں کی پونجی ختم نہیں ہورہی، امیروں کی دولت بھی تیزی سے کم ہورہی ہے۔ اس کا ثبوت منگل کو اس وقت ملا جب امریکی جریدے فوربس نے ارب پتی افراد کی نئی سالانہ فہرست جاری کی۔ اس فہرست سے انکشاف ہوا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 51 فیصد امرا کی دولت کم ہوئی ہے، جبکہ 226 افراد کے اثاثے ایک ارب ڈالر سے گھٹ گئے ہیں یعنی وہ اب ارب پتی نہیں رہے۔ اس سال فہرست میں 2095 افراد یا خاندانوں کے نام شامل ہیں اور ان کی مجموعی دولت 8 ہزار ارب ڈالر ہے۔ گزشتہ سال اس فہرست میں 2153 نام تھے اور ان کی مجموعی دولت 700 ارب ڈالر زیادہ تھی۔ امیزون کے مالک جیف بیزوس کو گزشتہ سال طلاق کے بعد اپنی سابق اہلیہ کو 38 ارب ڈالر دینا پڑے تھے۔ اس کے باوجود دولت مندوں میں ان کا درجہ کم نہیں ہوا اور وہ بدستور دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں۔ 113 ارب ڈالر کے ساتھ میں وہ مسلسل تیسرے سال اول رہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 98 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے، فرانس کا برنارڈ آرنالٹ خاندان 76 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر اور وارن بفیٹ 67 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ فوربز 34 سال سے ارب پتی افراد کی فہرست شائع کر رہا ہے۔ 1987 میں پہلی فہرست میں 90 سے زیادہ ارب پتی افراد یا خاندانوں کے نام تھے۔ لیکن ان میں امریکی شامل نہیں تھے۔ ان کے نام 400 دولت مندوں امریکیوں کی فہرست میں شامل کیے جاتے تھے۔ ان دونوں فہرستوں کے مطابق 1987 میں دنیا میں 145 ارب پتی تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here