کورونامتاثرین کی تعداد 1کروڑ سے متجاوز، 1500سے زائد نئے مریض ہسپتال داخل

0
194

 

نیویارک (پاکستان نیوز) کرونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے ، 1500سے زائد مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے جبکہ نیویارک میں ایک روز کے دوران 32افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ابدی نیند سو چکے ہیں ۔امریکہ بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کے بعد امریکہ ایک مرتبہ پھر دنیا کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے ، اس وقت امریکہ میں ایک لاکھ 9ہزار یومیہ کورونا کے کیسز سامنے آ رہے ہیں ، اس تعداد پر ماہرین نے خدشات کا اظہار کیا ہے جبکہ دو لاکھ 30ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی سامنے آ چکی ہیں ۔دریں اثنا ہسپتالوں میں زیر علاج 540 مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1500سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ نیویارک میں ایک روز کے دوران 32 افراد مہلک وائرس کی وجہ سے ابدی نیند سو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here