نیویارک (پاکستان نیوز) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ڈاکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملیریا کیخلاف استعمال کی جانے والی دوا کو کورونا مریضوں میں استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملیریا کے دوا کے کورونا مریضوں پر استعمال سے سنگین سائیڈ افکیٹس اور اموات ریکارڈ کی جا رہی ہیں واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے بھی تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس سے مریضوں کے بچاﺅ کے لیے ملیریا دوا کو استعمال کیا جائے کیونکہ اس سے مریضوں کی بڑی تعداد صحت یاب ہو رہی ہے ۔