نیویارک ٹیکسی ڈرائیورزکیلئے350ملین ڈالرکا ریلیف فنڈمنظور

0
63

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، نیو یارک سٹی ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن (TLC) کے چیئر ڈیوڈ ڈو، اور امریکی سینیٹر چارلس شومر نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے ٹیکسی میڈلین ریلیف پروگرام نے کامیابی کے ساتھ میڈلین کو قرض میں 350 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کر دی گئی ہے جو کہ ٹیکسی میڈالین کے قرض کے بوجھ تلے دبے 1800ڈرائیورز کے لئے ایک بڑا ریلیف ہے۔ یہ پروگرام گذشتہ سال ستمبر میں شروع ہو ا تھا۔ جنوری 2023تک 1800ٹیکسی میڈالین مالکان جو کہ اپنے قرض کے حوالے سے جدوجہد کررہے تھے ، کو کل ملا کر356ملین ڈالرز کا ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔مئیر ایرک ایڈمز ، سینیٹر چارلس شومر کے مطابق یہ سنگ میل نمایاں پیش رفت کی نمائندگی کرتے ہیں جب سے ایڈمز انتظامیہ اور کلیدی شراکت داروں نے اگست 2022 میں بہتر پروگرام پر ایک معاہدہ کیا اور اسے 19 ستمبر کو شروع کیا، ابتدائی طور پر تقریباً 10 دنوں میں تقریباً 1,000 میڈلین مالکان کے لیے قرض سے نجات میں $225 ملین تک پہنچ گئے۔گذشتہ سال جب پروگرام شروع ہوا تھا تو پہلے دس دنوں میں ہی ایک ہزار ٹیکسی میڈالین مالکان کو ریلیف فراہم کر دیا گیا تھا۔مئیر ایرک ایڈمز کو کہنا ہے کہ 350ملین ڈالرز کے میڈالین ریلیف پروگرام کی وجہ سے نیویارک سٹی کے بالخصوص 1800ٹیکسی ڈرائیورز جو کہ نیویارکرز کے علاوہ انٹر نیشنل وزیٹرز کو خدمات فراہم کرتے ہیں، کا میڈالین بحران ختم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن حد تک میڈالین مالکان کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی کو ورکنگ کلاس نیویارکرز کی مدد کے لئے اپنا ہر ممکن اقدام اٹھانے چاہئیے اور یہ سٹی یہ کردار ادا کررہی ہے۔نیویارک سٹی کے ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن کے سربراہ ڈیوڈ ڈو کا کہنا ہے کہ میڈالین ریلیف پروگرام کے تحت ملنی والی مدد ، ٹیکسی ڈرائیورز کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ان پر بوجھ کم ہوا ہے بلکہ وہ اپنا کام بھی جاری رکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں جن جن لوگوں اور اداروں نے کردار ادا کیا ہے ، میں ان سب کا شکرئیہ ادا کرتا ہوں۔

یو ایس سینیٹر چارلس شومر کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیکسی میڈالین ریلیف پروگرام کے سلسلے میں مئیر ایرک ایڈمز، ٹیکسی ورکرز الائنس، سابق مئیر بل ڈبلازیو سمیت لوکل قائدین کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور خوشی کی بات ہے کہ اس ریلیف کے لئے ہم قرض دہندگان اور متعلقہ حکام کے ساتھ ڈیل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اب تک 1700ٹیکسی میڈالین مالکان کو قرض میں ریلیف مل چکا ہے۔ اس پروگرام میں انرول ہونے کی آخری تاریخ 31جنوری 2023ہے اور جن ٹیکسی ڈرائیورز اس پروگرام کے لئے اہل ہیں، وہ ڈیڈ لائین ختم ہونے سے پہلے ریلیف کے لئے ضرور اپلائی کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here