نواز شریف کی ایسٹ لندن میں 340جائیدادوں کا انکشاف

0
333

نیویارک (پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایسٹ لندن میں 340 جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے، مقامی میڈیا آرگنائزیشن نے اس اسکینڈل کو بے نقاب کیا جس کے ذریعے ایلفورڈ میں 340 رہائشی جائیدادیں خریدی گئیں۔ اس کے علاوہ شریفوں کے پاس سینٹرل لندن اور اس کے آس پاس 80 ملین پاؤنڈز سے زیادہ کی جائیداد ہے، ڈیلی ٹائمز کے مطابق شریف خاندان کی رہائش گاہ، 17 ایون فیلڈ ہاؤس میں تین فلیٹس، 118 پارک لین کی اکیلے مالیت تقریباً 12 ملین پاؤنڈ (1.6 بلین روپے) ہے۔ پراپرٹیز کمپنی کی ویب سائٹ پر متعدد پراپرٹیز کی فہرست دی گئی ہے، جن میں فلیٹ 8، بروڈ پلیس لندن ڈبلیو 2 شامل ہیں، ان کی مالیت 700,000 پاؤنڈ (96.6 ملین روپے) کے قریب ہے، رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کی طرف سے پیسہ وہاں کے اپنے بنک اکائونٹس میں ڈالا گیا اور میگا امیر بن گئے، زرداری نے بڑے پیمانے پر وہی کرپشن کی ہے جس کے سوئس بنک اکاونٹس میں 740 ملین پاؤنڈ موجود ہیں۔ زرداری نے سرے، انگلینڈ، برطانیہ میں 4 ملین سے زائد مالیت کی ایک نیو ٹیوڈر مینشن اور جائیداد بھی خریدی۔ زرداری کے والدین کی ملکیت میں نارمنڈی میں 2.5 ڈالر ملین جاگیر بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here