نیویارک، ولیمز برگ میں سینکڑوں یہودیوں کی جنازے میں شرکت

0
165

منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا، کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا ، پولیس کو کارروائی کی ہدایت کر دی، میئر

نیویارک (پاکستان نیوز) میئر نیویارک نے یہودی آبادی میں جنازے کے دوران لوگوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق ولیمز برگ کے علاقے میں یہودیوں کی بڑی تعداد جنازے میں جمع ہوگئی اور سڑک لوگوں سے کھچا کھچ بھر گئی تھی ، میئر کے مطابق اس کی اطلاع ملنے پر میں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو دیکھنے کی خواہش کی اور جب میں موقع پر پہنچا تو منظر حیران کر دینے والا تھا ، یہودی کمیونٹی کی بڑی تعداد ڈیڈ باڈی کو ٹرک میں ڈالے آخری رسومات کے لیے منزل کی طرف رواں دواں تھی ، میئر نیویارک نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کا فوری تعین کیا جائے بلکہ ان کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے کیونکہ قانون سب کے لیے برابر ہے ، کسی قصور وار کو معافی نہیں دی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here