واشنگٹن(پاکستان نیوز)عمران خان کے سازش والے الزامات میں سچائی نہیں: ڈیرک شولے کا دعوی۔ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے مشیر ڈیرک شولے نے کہا کہ پاکستان اہم ملک ہے، کوئی بھی حکومت ہو اس سے تعلقات و تعاون جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرک شولے نے کہا ہے کہ عمران خان کے سازش والے الزامات میں سچائی نہیں ہے۔ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے مشیر ڈیرک شولے نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اہم ملک ہے، کوئی بھی حکومت ہو اس سے تعلقات و تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان سے تعلقات کثیر جہتی ہیں، صرف افغانستان تک محدود نہیں۔ انہوں نے کہا سیکیورٹی اوراقتصادی تعاون، سیلاب زدگان کیلئیامداد امریکی عزم کا اظہار ہے۔ ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستان اہم حلیف رہا، پاک امریکا فوجی تعاون مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغنانستان کیعلاوہ بھی دہشت گردی سے نمٹنا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے، انسداد دہشتگردی آپریشن میں پاکستان کا ساتھ ماضی میں رہا، امید ہے آگے بھی رہے گا۔ ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان صحت کے شعبے میں پہلا ڈائیلاگ منعقد ہوا ہے، امریکا پاکستان سے تعاون کیلئے پرعزم ہے، پاکستان امریکا کے75 سالہ سفارتی تعلقات ہیں، امید ہے آنے والے برسوں میں بھی ایسا رہے گا۔