ٹورنٹو(پاکستان نیوز) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے وفاقی انتخابات میں صفر ووٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔ 45 سالہ فیلکس آنٹون ہیمل ٹورنٹو کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 84 امیدواروں میں سے ایک تھے۔ کینیڈا کی تاریخ میں وہ واحد وفاقی امیدوار ہیں جنہوں نے الیکشن میں کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔ فیلکس آنٹون ہیمل نے کہا کہ جب میں نے نتیجہ دیکھا تو مجھے لگا کہ سب مجھے ووٹ نہ دینے پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار کے طور پر اپنا نام اس وقت پیش کیا جب میرے دوست نے انتخابی اصلاحات ایڈوکیسی گروپ کے ساتھ کام کیا اور اس نے ہی مجھے اپروچ کیا۔