پولیس کو ٹیکساس فائرنگ میں غیر ملکی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کا شبہ

0
133

ٹیکساس (پاکستان نیوز)پولیس نے حالیہ پیش آنیوالے فائرنگ کے واقعے میں غیر ملکی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ٹیکساس میں عمران علی رشید نامی شہری نے دوران سفر لفٹ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ اس کے بعد وہ ٹیکسی کو خود ڈرائیور کرتے ہوئے قریبی کائونٹی کے پولیس سٹیشن کے پاس لے گیا جہاں اس نے لابی میں فائرنگ شروع کی تو پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم کے طریقہ واردات سے امکانات سامنے آ رہے ہیں کہ موجودہ فائرنگ کے واقعہ میں غیر ملکی دہشتگرد نیٹ ورک بھی شامل ہو سکتا ہے کیونکہ جس طرح ملزم نے ڈرائیور کو قتل کرنے کے بعد پولیس سٹیشن میں فائرنگ کی کوشش کی اس سے بڑے منصوبے کا انکشاف ہو رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here