تعلیمی اداروں میں پلانٹ میں تیار کردہ حلال چکن، کوشرفوڈ کی فراہمی کا بل منظور

0
57

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک بھر کے تعلیمی اداروں میں پلانٹ میں تیار کردہ حلال چکن اور کوشر فوڈ کی فراہمی کا بل منظوری کیلئے پیش کر دیاگیا ہے ، بل کے مطابق سکولوں کی انتظامیہ اس حوالے سے بری الزمہ ہوگی ، کیفٹیریاز میں صرف حکومت کے منتخب کردہ پلانٹ کی مینیو کو ہی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی ، نیویارک کے ایک قانون ساز نے اس حوالے سے بل پیش کیا ہے ، میکنگ ایکوئٹیبل اینڈ الٹرنیٹو لنچ (MEAL) ایکٹ کے تحت، اگر کوئی طالب علم درخواست کرتا ہے تو اسکولوں کو ہر اسکول کے کھانے یا ناشتے کے دوران پلانٹ پر مبنی، کوشر یا حلال متبادل فراہم کرنا ہوگا۔متبادل اشیاء بغیر کسی اضافی قیمت کے پیش کی جائیں گی۔بل کو کمیٹی برائے تعلیم کو بھیج دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here