دوحہ(پاکستان نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے ایک میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا ہے۔ منگل کو دوحہ کے لیوسل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میںدو گول سے فتح اپنے نام کی۔ میچ کا پہلا گول ارجنٹائن کی جانب سے لیونل میسی نے پہلے ہاف کے دسویںمنٹ میں پینلٹی کک پر کیا۔ اس کے جواب میں48 ویں منٹ میں سعودی عرب کے صالح الشھری نے پہلا گول کر کے سکور برابر کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے توجہ حاصل کرنے والے غانم المفتاح کا سعودی عرب سے خصوصی تعلق اس کے محض پانچ منٹ کے بعد ہی سالم الدوسیری نے سعودی عرب کا دوسرا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ سعودی کھلاڑی محمد العویس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ خیال رہے کہ ارجنٹائن دو مرتبہ عالمی کپ جیت چکی ہے جبکہسعودی قومیٹیم اس سے قبل 5 مرتبہ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔ اس وقت سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر ہے۔ منگل کو ہونے والے میچ کے دوران دوحہ کے لیوسیل سٹیڈیم میں 88 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے جس میںسعودی مداحوںکی بڑی تعداد شریک تھی۔ سعودی عرب کے سٹار پلیئرریاض شراحیلی آج کے مقابلے میں شریک نہیں ہوسکے کیونکہ انہیں طبی نگرانی میں علاج کی ضرورت ہے۔ میچ سے قبل سعودیٹیم کے فرانسیسی کوچ ریناد نے کہا تھا کہ قومی ٹیم پوری طرح سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ دوسری طرف ارجنٹائن کے کھلاڑی میسی نے کہا تھا کہ قطر فیفا ورلڈ کپ ان کے سفر کی آخری منزل ہے جہاں سے وہ ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا کریں گے۔ سعودی ٹیم گروپ سی میں ہے جس کے ساتھ ارجٹنائن، میکسیکو اور پولینڈ ہیں۔