ایشیائی ترقیاتی بینک60کروڑ ڈالر کی منظوری

0
93

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کی توسیع اور استحکام کے لیے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ اے ڈی بی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیش کی مشروط منتقلی کے تحت یہ قرض احساس پروگرام پر عمل درآمد، قومی سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کی حکمت عملی میں معاون ہوگا۔ بیان میں کہا کہ سماجی تحفظ پروگرام کے تحت اے ڈی بی مستقل بنیاد پر 60 کروڈ ڈالر قرض اور 30 لاکھ ڈالر گرانٹ ایشین ڈیولپمنٹ فنڈ سے فراہم کرے گا اور ایجوکیشن ایبو آل فانڈیشن کی 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی نگرانی کرے گا۔ اے ڈی بی کے ڈائریکٹر وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی ذوکوف کا کہنا تھا کہ پروگرام پاکستان میں ترجیحی طور پر احساس کے ساتھ سماجی تحفظ میں اے ڈی بی کی فعالیت میں اہم تبدیلی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی کے تعاون سے کیش کی غیرمشروط منتقلی کی ترسیل ہوگی جو تعلیم، صحت سمیت دیگر ضروری اشیا کے لیے مشروط کیش فراہمی پر توجہ دے گا، جس سے ترقی کے ذریعے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ سہولت احساس پروگرام کے مقاصد کے لیے معاونت کرے گا جس کے تحت پرائمری اور سیکنڈری تعلیم اور دسویں جماعت تک غریب خاندانوں کے بچوں خاص کر لڑکیوں کی رسائی اور صحت کی سہولیات بہتر کرنے کے لیے کیش کی فراہمی کو توسیع دی جارہی ہے۔ اے ڈی بی نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے پرائمری سطح پر زائد عمر کے بچوں کے لیے پروگرامز میں تیزی لانے کے اقدامات کے لیے مشروط کیش کی فراہمی بھی ہوگی۔ بینک نے کہا کہ اس پروگرام سے مستقبل میں مشکلات دور کرنے، رسک منیجمنٹ، مالی انتظام سمیت دیگر معاملات پر بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here