شکاگو میں آن لائن عالمی محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

0
268

 

شکاگو(پاکستان نیوز) سخنور شکاگو کے زیرِ اہتمام ایک عالمی محفل مشاعرہ ہفتہ 11اپریل 20202ءشام 8 بجے منعقد کی گئی۔ یہ عالمی مشاعرہ بھی سخنور شکاگو کے پہلے آن لائن مشاعرے کی طرح کامیاب رہا۔ اس مشاعرے میں پاکستان، انڈیا اور امریکہ کی مختلف ریاستوں سے معزز شعرائِ کرام نے شرکت کی۔ شکاگو کی تاریخ کے اس پہلے آن لائن عالمی مشاعرے کے انعقاد کا سہرہ بھی شکاگو کے مشہور شاعر عابد رشید کے سر جاتا ہے۔ اس مشاعرہ کے تکنیکی انتظامات پہلے مشاعرے سے کہیں بہتر تھے مشاعرے کی ترتیب اور پیشکش نہایت منظم رہی۔ عابد رشید نے نہایت عمدگی سے مشاعرے کی نظامت کی۔ نظامت کے ساتھ ساتھ انہوں نے تکنیکی معاملات کو بھی بحسن و اسلو بی سنبھالا۔ ان حالات میں جب کہ شکاگو میں تمام ادبی سرگرمیاں بند ہیں ان آن لائن مشاعروں کا ہونا نہایت خوش آئند اقدام ہے۔ یہ ایک نیا کامیاب تجربہ اور شکاگو کی ادبی فضا میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے۔اس محفل مشاعرہ کی صدارت شکاگو کی ایک معتبر ادبی شخصیت ڈاکٹر منیر الزماں منیر نے کی۔ محفل کا آغاز واصف مولجی نے سورہ یوسف کی آیات کی تلاوتِ سے کیا۔ محترمہ غوثیہ س±لطانہ نے سرکارِ دو عالم صلّی اللہ علیہِ وسلّم کے حضور اپنی لکھی ہوئی نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس مشاعرے کی خصوصیت اس کی ابتدا میں ایک نثری حصے کا اضافہ تھا۔ امین حیدر نے اپنا نثر پارہ پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ جن شعراءنے شکاگو سے مشاعرے میں شرکت کی ا±ن میں ڈاکٹر توفیق انصاری، ڈاکٹر منیر الزماں منیر، حشمت سہیل ، عابد رشید ، محترمہ غوثیہ سلطانہ ، محبوب علی خان، ندیم شرفی ، ساجد چودھری، محترمہ سیما عابدی، ڈاکٹر افضال الرحمن افسر اور کیلیفورنیا سے ڈاکٹر تقی حیدر، محمد اسلم، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، انڈیا سے جناب عبدالرحمٰان سلیم، محترمہ شمشاد جلیل شاد، پاکستان سے جناب طاہر حنفی کے نام شامل ہیں۔ محفل کا اختتام محترم ڈاکٹر منیرالزماں منیر کی اجازت اور محبوب علی خاں کی دعا سے ہوا۔ آن لائن عالمی مشاعرہ ایک نیا کامیاب تجربہ تھا جس کے لئے عابد رشید مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس لاک ڈاو¿ن اور ان مشکل حالات میں شکاگو میں ادبی سرگرمیاں اور اردو کی بقاءکی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اگلا آن لائن محفل مشاعرہ رمضان کی آمد کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ ہوگا۔ یہ نعتیہ مشاعرہ بتاریخ 18 اپریل، بروز ہفتہ، شام 8بجے منعقد کیا جائیگا۔ شرکت کے لئے عابد رشید سے درجِ ذیل ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here