نیو یارک(پاکستان نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے 3000 سے زائد اکانٹس بند کر دیئے۔اس حوالے سے ٹوئٹر کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے 3 ہزار سے زائد ان اکانٹس کو ہٹا دیا ہے جو ریاست سے منسلک معلومات کے حوالے سے کام کر رہے تھے۔کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے گورننس کے مسائل کا مطالعہ کرنے کیلئے 2022 کے شروع میں ماہرین پر مشتمل ایک ریسرچ کنسورشیم شروع کرے گی۔