3 ارب افراد انٹرنیٹ سے محروم

0
112

اقوام متحدہ(پاکستان نیوز) اقوامِ متحدہ کی ایجنسی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پہلے سال عالمی سطح پر انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں دس فیصد اضافہ ہوا جو ایک دہائی میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے لیکن اب بھی دنیا میں 2ارب 90کروڑ افراد انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کی دو تہائی آبادی آن لائن ہے لیکن اب بھی سب تک انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 2019میں دنیا بھر میں چار ارب 10کروڑ افراد کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر تھی جو 2021میں بڑھ کر چار ارب 90کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جن 2 ارب 90کروڑ افراد کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے،ان میں سے 96فی صد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔ دنیا بھر میں 62فیصد مرد جبکہ 57فی صد خواتین انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں، شہروں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 76فی صد اور دیہات میں یہ تعداد 39فی صد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here