نیویارک کا کورونا متاثرین کرایہ داروں کیلئے 100ملین ڈالر کا بجٹ منظور

0
526

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے قانون سازوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونےوالے کرایہ داروں کےلئے 100ملین ڈالر کا بجٹ منظور کر لیا ہے جس کی مدد سے ایسے کرایہ داروں کی مدد کی جائے گی جوکہ کورونا کی وجہ سے ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ان کے پاس کرایہ ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں ، ڈیپارٹمنٹ آف ہاﺅسنگ اینڈ کمیونٹی اس سلسلے میں ایسے افراد کو خصوصی واﺅچر جاری کرے گا جوکہ کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں ، ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کرایہ مختص کرنے کے لیے معلومات جمع کی جا رہی ہیں نیویارک میٹرو ایریا میں سٹوڈیو کا کرایہ 1714 ڈالر مختص کیے گئے ہیں ، اسی طرح دیگر رہائشی علاقوں کے لیے کرایہ مختص کیا جائے گا جس کے بعد متاثرین کو ووچر منتقل کیے جائیں گے یا پھر مالک مکانوں کو براہ راست ادائیگی کی جائے گی ۔اسمبلی مین کریسٹل سٹوکس نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ متاثرین کے لیے یہ رقم کچھ خاص نہیں ہے لیکن ہماری جانب سے مدد کیلئے یہی کچھ ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here