نیویارک کے شہریوں کی 70فیصد بہتری کیساتھ رائے شماری میں شرکت

0
790

 

کورونا وائرس نہ ہوتا یہ شرح 100فیصد تک بڑھ سکتی تھی ، ڈائریکٹر رائے شماری 2020

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکی رائے شماری بیورو کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود نیویارک کے شہریوں نے 2010کی نسبت رائے شماری میں زیادہ مثبت انداز سے حصہ لیا ہے ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں صف اول پر ہونے کے باوجود نیویارک کے شہریوں نے رائے شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ، 2010کے مقابلے میں شہریوں نے 70فیصد زیادہ مستعدی سے رائے کا اظہار کیا ہے ، نیویارک رائے شماری 2020کی ڈائریکٹر جولین مینن نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ نہ ہوتا تو نیویارک کے شہری اور زیادہ بہتر انداز سے رائے شماری میں حصہ لے سکتے تھے لیکن اس کے باوجود شہریوں نے کمال جرات اور بہادری کے ساتھ رائے شماری میں اپنا حصہ ڈالا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here