خاتون پولیس آفیسر چھٹی سے دوبارہ ڈیوٹی پر بلائے جانے پر کورونا کا شکار

0
209

 

نزلہ،فلو کی وجہ سے چھٹیاں لیں لیکن دوسرے روز ڈیوٹی پر بلا لیا گیا جس سے طبیعت زیادہ خراب ہوئی

نیویارک (پاکستان نیوز) نزلہ اور فلو کی شکایت پر چھٹی لینے والی برونکس کی خاتون پولیس آفیسر کو واپس کام پر بلانے سے کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق خاتون پولیس آفیسر نے کورونا کی علامات کے پیش نظر 17مارچ کو ڈیپارٹمنٹ سے چھٹیاں لیں لیکن دو روز بعد اس کو دوبارہ ڈیوٹی پر بلا لیا گیا جس کے بعد اس کی طبیعت شدید خراب ہوگئی اور اسے ہسپتال لے جانا پڑا جہاں ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ پولیس آفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں ، انھوں نے بتایا کہ نیویارک پولیس کے تین ہزار سے زائد اہلکار اس وقت بیمار پڑ گئے ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here