نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر نیویارک کی ٹرانسپورٹ سروس نے مسافروں کے لیے فری سروس شروع کر دی ہے ، شہریوں کو شہر کے کسی بھی کونے یا پتے پر پہنچنا ہو تو نیویارک ٹرانسپورٹ سروسز اس سلسلے میں ان کے کوئی پیسے نہیں لے گی بلکہ بالکل مفت منزل مقصود پر پہنچایا جائے گا ، مفت بس سروس کے دوران تمام ڈرائیوروں کو آپس میں محفوظ فاصلہ بنائے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔