ممتاز ماہر تعلیم دانشورو ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ فرخت خان کا رُتھ جینسبرگ کو خراج عقیدت

0
131

سپریم کورٹ جج اور انسانیت کی سر بلندی کی سرخیل رُتھ جینسبرگ کا انتقال عظیم نقصان ہے

شکاگو(پاکستان نیوز) الی نائے کی ممتاز و مقبول ماہر تعلیم، دانشور اور انسانی حقوق کیلئے مضبوط محرک فرحت خان نے سپریم کورٹ کی خاتون جج Ruth Badder Ginsburg کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے رُتھ کی وفات کو امریکہ و امریکی عوام کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں محترمہ فرحت خان نے جج رتھ کے سول رائٹس، وومن رائٹس اور انسانی حقوق کے تحفظ و مساویانہ سلوک کی جدوجہد کے کردار پر واضح کیا کہ آنجہانی رتھ امریکی عوام کی مضبوط آواز بن کر سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا نہ صرف بطور جج سپریم کورٹ بلا تخصیص مساویانہ انصاف کا فریضہ انجام دیا بلکہ عوامی مفاد کیلئے اوبامہ کیئر جیسے متعدد پروجیکٹس کیلئے بھی شاندار کردار ادا کیا۔ انہوں نے جج رتھ کے بطور اٹارنی فیڈرل کورٹ اور خواتین کے حقوق کے تحفظ و سربلندی کیلئے بے مثال خدمات انجام دیں۔ فرحت خان نے جج رُتھ جینسبرگ کو انسانیت و خواتین کے حقوق کی چیمپئن قرار دیتے ہوئے ان کی رحلت کو عظیم نقصان قرار دیا ہے اور جج رتھ کی پُرسکون ابدی زندگی کی دعا کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here