نیو جرسی (پاکستا ن نیوز) پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ نے نیو جرسی کے ٹاؤن ماؤنٹ لارل سے میئر منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ہاتھ میں قرآن کریم اْٹھائے انہوں نے نیو جرسی کے قصبے ماؤنٹ لارل کے ٹاؤن شپ ہال میں اپنے شوہر اور چار بیٹوں کے ساتھ تقریبحلف برداری میں شرکت کی۔ نیوجرسی سٹیٹ کی خاتون رْکنِ اسمبلی و امیدوار برائے کانگریس کیرول مرفی نے فوزیہ جنجوعہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ فوزیہ جنجوعہ نے اپنے نئے منصب کی حلف برداری کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے تاریخ کی پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون کے طور پر میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ مجھ سمیت ہم سب پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے۔’ فوزیہ جنجوعہ کے والد ادریس جنجوعہ کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے۔ نومنتخب میئر درس و تدریس کے شعبے سے بھی منسلک رہی ہیں۔ پاکستان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ‘میرے والد کا تعلق چکوال اور والدہ لاہور سے ہیں۔ میرے والد 70 کی دہائی میں امریکہ آئے تھے اور میری پیدائش امریکہ میں ہی ہوئی۔’ فوزیہ جنجوعہ نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ سے تعلیم حاصل کی ہے اور کمیونٹی سروس کرنا ان کا شوق رہا ہے۔ ‘میں یہاں غریب و نادار بچوں سمیت قیدیوں کو پڑھاتی رہی ہوں۔ میرا شوق تھا کہ میں لوگوں کی مدد کر کے ان کی زندگیاں آسان بناؤں۔ میں نے ایک غیرسرکاری تنظیم بھی قائم کی جس کے تحت کمیونٹی سروس میں فعال کردار ادا کرتی رہی ہوں۔’ فوزیہ جنجوعہ اگرچہ تعلیم کے دوران اور اس کے بعد بھی رفاہ عامہ کے کاموں میں مصروف رہیں مگر انہوں نے سیاست میں آنے کا کبھی نہیں سوچا تھا۔ وہ 46 ہزار افردا پر مشتمل ا?بادی کے اس شہر میں سیاست کے بجائے پس پردہ رہتے ہوئے فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کو ترجیح دیتی تھیں۔