واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ نے تھرڈ ورلڈ سے ہجرت روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے افغانیوں کی امیگریشن معطل کر دی ہے ،صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن سسٹم اس وقت غیر معمولی دبائو کا شکار ہے ، اسے عارضی نہیں بلکہ مکمل اور مستقل بنیادوں پر روکنا ناگزیر ہو چکا ہے ، انھوں نے کہا کہ غیر ملکی افراد کی تعداد 5کروڑ30لاکھ سے تجاوز کر گئی ، تارکین وطن کی بڑی تعداد فلاحی پروگراموں سے فائدہ اٹھاتی ہے ، جرائم میں ملوث ہے یا ناکام ممالک سے تعلق رکھتی ہے ، ٹرمپ نے کہا کہ تمام تھرڈ ورلڈ ممالک سے امیگریشن مستقل طور پر ختم کریں گے ، بائیڈن دور میں آئے ہوئے تمام غیر قانونی مہاجرین کو ملک بدر کیا جائے گا، ان افراد کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی جو امریکہ کے لیے اثاثہ نہیں یا مغربی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتے، محکمہ امیگریشن کے مطابق فی الفور تمام افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پراسیسنگ بند کر دی ہے، سیکیورٹی اور ویٹنگ پروٹوکولز کے دوبارہ جائزے تک یہ تعطل برقرار رہے گا،














