واشنگٹن(پاکستان نیوز) اسرائیل اور عرب ممالک گٹھ جوڑ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک میں سعودی عرب کی اہمیت مکہ اور مدینہ کی وجہ سے ضرور ہے لیکن شاہ فیصل کے بعد وہاں کوئی ایسی لیڈر شپ نہیں آئی جس کی تعریف کی جائے۔ ڈاکٹر مقتدر خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب ایک کمزور ملک بن چکا ہے اس کی معاشی صورتحال اتنی اچھی نہیں جو پہلے ہوا کرتی تھی، کشمیر ایشو پر مداخلت کرک ے وہ بھارت کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا۔