بیروزگاری کی شرح میں 4.6 فیصد کمی

0
80

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح میں 4.6 فیصد تک گراوٹ آئی ہے ، محکمہ لیبر کی جاری کر دہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچھلے مہینے 531,000 ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ رائٹرز کے سروے میں ماہرین اقتصادیات نے 450,000 ملازمتوں کے اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔ بے روزگاری کی شرح ستمبر میں 4.8 فیصد سے کم ہو کر 4.6 فیصد رہ گئی جبکہ کمپنیاں ملازمین کو بھرتی کرنا چاہتی ہیں، لاکھوں لوگ بے روزگار اور لیبر فورس سے باہر ہیں۔اگست کے آخر تک 10.4 ملین خالی ملازمتیں تھیں۔ جب سے وبائی بیماری شروع ہوئی ہے تقریباً 50 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔فیڈرل ریزرو کے چیئر جیروم پاول نے بتایا کہ مزدور کی دستیابی کے حوالے سے یہ رکاوٹیں وائرس پر قابو پانے، روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں فائدہ اٹھانے میں مزید پیش رفت کے ساتھ کم ہو جانی چاہئیں۔فیڈ نے اعلان کیا کہ وہ اس ماہ ماہانہ بانڈ کی خریداری کے ذریعے معیشت میں جو رقم ڈال رہا ہے اسے واپس کرنا شروع کر دے گا۔مزدوروں کی مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتالوں نے بھی لیبر مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here