مسلم خاتون کے چہرے پر” US” پینٹ کرنیوالے مجرم پر فرد جرم عائد

0
522

نیوجرسی (پاکستان نیوز)باحجاب مسلم خاتون کے ساتھ نفرت آمیز واقعہ کے حوالے سے پراسیکیوٹر ہائی لینڈ پارک نے 54 سالہ تھومس سینٹو چوتھی ڈگری کے ساتھ فرد جرم عائد کر دی ہے، تھومس نے ایک باحجاب مسلم خاتون کے منہ پر پینٹ سے یو ایس لکھ دیا اور فرار ہو گیا ، پولیس نے مسلم خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، کیئر کے ڈائریکٹر سیلادین نے بتایا کہ ہمیں نفرت آمیز واقعات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، نفرت آمیز واقعات کسی بھی مذہب کے افراد کے ساتھ پیش آ سکتے ہیں ، ہمیں سب کو روکنے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔پاکستان نیوز کو 2021 میں شہری حقوق کی اب تک کی سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں، جن میں نیو جرسی میں مسلمانوں کے خلاف واقعات کی 104 شکایات بھی شامل ہیں، جیسا کہ نارتھ جرسی نیوز نے رپورٹ کیا ہے۔اگرچہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے سماجی ناانصافیوں سے نمٹنے کے حوالے سے ایک معاشرے کے طور پر ترقی کی ہے، ہماری رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسلامو فوبیا امریکی مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here