بھارت : بل ادا نہ کرنے پر معمر مریض کو بستر سے باندھ دیا گیا

0
422

 

نئی دہلی،بھوپال(پاکستان نیوز) بھارت میں ہسپتال انتظامیہ نے محض 11 ہزار کا بل ادا نہ کرنے پر ایک معمر مریض کو بستر سے باندھ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقہ شاہجا پور کے ایک نجی ہسپتال میں 80 سالہ شخص کو تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔ مریض کے ہاتھ پاو?ں کو ڈسچارج کے وقت بستر سے باندھ دیا گیا تاکہ وہ بل ادا کئے بغیر فرار نہ ہوجائے۔ تصاویر وائرل ہونے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔معمر مریض کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں داخلے کے وقت 5 ہزار روپے جمع کرائے تھے جس کے بعد علاج کی مد میں مزید 11 ہزار روپے کا تقاضا کیا گیا۔ غربت کے باعث اتنی رقم دینے سے قاصر تھے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے میرے والد کو بستر سے باندھ دیا اور بل کی ادائیگی سے قبل رسی کھولنے سے صاف انکار کردیا۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ معمر مریض کو دورے پڑتے تھے اور وہ اس دوران خود کو بھی نقصان پہنچا سکتے تھے اسی خدشے کے پیش نظر مریض کے ہاتھ پاو?ں باندھے۔ مریض کے بقایا جات بھی معاف کردیئے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شوراج سنگھ چوہان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ مریض کا مکمل علاج سرکاری ہسپتال میں کرانے کی بھی پیشکش کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here