چین نے اکسائی چن میں جنگی مشقیں شروع کردیں

0
115

 

نئی دہلی(پاکستان نیوز) چین نے مشرقی لداخ میں ہندوستانی تعمیرات کے خلاف ا کسائی چین میں جنگی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق ہندستان اور چین کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے مشرقی لداخ پر سڑک کی تعمیر پر شدید کشید گی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ جیسے حالات ہیں۔ اس صورت حال میں نئی دہلی میں اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ اخبار کے مطابق اکسائی چین کے علاقے میں چین نے اپنے جنگی طیاروں کی ہلچل بڑھادی ہے۔ ہندستانی فوج بھی مسلسل چین کی ہر سرگرمی پر نظر ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کے مد نظر ہندستانی فضائیہ (Indian Air Force) کو الرٹ پر رکھا ہے۔ اکنامک ٹائمز کی خبر کے مطابق چین نے ایل اے سی پر چل رہے تناوئ کے بعد اب اپنے فائٹر طیارے بھی علاقے میں بھیج دیے ہیں۔ چین کی فضائیہ نے سرحد پر جنگی مشق شروع کردی ہے۔ علاقے میں چین کے فائٹر جیٹ دیکھے جاسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here