نیویارک (پاکستان نیوز)چرس کے استعمال کو قانونی قرار دیئے جانے کے بعد سٹی ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن نے آئندہ ٹیکسی ڈرائیوروں کا اس سلسلے میں ٹیسٹ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، دی پوسٹ کے مطابق بھنگ کے استعمال کو قانونی قرار دیئے جانے کے بعد ٹی ایل سی نے خط کے ذریعے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے بھنگ کے استعمال کے حوالے سے کیا جانے والا سالانہ ٹیسٹ اب نہیں لیاجائے گا۔نیویارک اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹیکسی ڈرائیورز کے ترجمان اور بانی فرنینڈو میٹیئو نے بتایا کہ یہ بڑی غلطی ہے ، اگر ڈرائیور ز کو کھلی چھوٹ دی جائے گی تو وہ ڈرائیونگ کے دوران بھی بھنگ کا استعمال کریں گے اور میں نہیں چاہتا کہ میری فیملی ، بچے ایسے گاڑی میں جائیں جس کا ڈرائیور بھنگ کا استعمال کر رہا ہو ، ہمیں اس کے متعلق احتیاطی تدابیر تجویز کرنا ہوگی جبکہ باقی منشیات کے استعمال کے متعلق قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے وہ بالکل اسی طرح ہیں ۔