واشنگٹن (پاکستان نیوز)مسلم خاتون نمائندہ راشدہ طالب نے دہشتگردی کے خلاف قانون سازی کی حمایت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار سفید فام افراد کو قرار دے دیا ہے ، پٹیشن ویب سائٹ پر اپنی تحریر کے دوران راشدہ طالب نے موقف اپنایا کہ جب کوئی دہشتگردی کی کارروائی ہوتی ہے یا اس حوالے سے قانون سازی کی جاتی ہے تو اس میں سیاہ فام ، ایشیائی اور دیگر ممالک کی کمیونٹیز کو مورد الزام ٹہرایا جاتا ہے جوکہ درست نہیں حالانکہ اس کی زمہ داری سفید فام افراد پر عائد ہوتی ہے ۔