مڈل ایسٹ کیلئے دفاعی پالیسی اورصف بندی کیلئے پاکستان کا کردار

0
8

اسلام آباد(پاکستان نیوز) مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال میں پاکستان ایک اہم اور مرکزی دفاعی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں خطے کے متعدد ممالک اب پاکستان کی دفاعی چھتری تلے متحد ہو رہے ہیں۔ حالیہ دفاعی معاہدوں اور تزویراتی شراکت داریوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر قریبی ریاستیں اپنی طویل مدتی سیکیورٹی کے لیے پاکستان پر بھروسہ کر رہی ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی، ایٹمی صلاحیت اور وسیع جنگی تجربے نے اسے خطے کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار بنا دیا ہے۔ اس نئی صف بندی کے نتیجے میں پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا ایک بڑا ضامن بن کر سامنے آیا ہے۔ مختلف عرب ممالک کے ساتھ ہونے والے مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی پیداوار کے معاہدوں نے اسلام آباد کو خطے کے فیصلوں میں ایک اہم مقام فراہم کر دیا ہے۔ پاکستان نہ صرف ان ممالک کی افواج کی تربیت کر رہا ہے بلکہ جدید دفاعی سازوسامان کی فراہمی میں بھی خودکفیل ہو رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان اب صرف ایک روایتی اتحادی نہیں رہا بلکہ وہ خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک بڑی اور اثر انداز ہونے والی طاقت بن چکا ہے۔ پاکستان کا یہ نیا کردار نہ صرف اس کی اپنی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوگا بلکہ اس سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here