کورونا:ٹرمپ نے چین سے تعلقات ختم کرنیکی دھمکی دیدی

0
145

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے چین پر تنقید کرتے ہوئے بیجنگ سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے متعلق کہا ہے کہ وہ اب ڑی جن پنگ کے ساتھ بات کرنا نہیں چاہتے اور وہ حریف سپر پاور سے تعلقات منقطع کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے فوکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں چین سے بہت ناراض اور مایوس ہوں، ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں، ہم تعلقات منقطع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ سارے تعلقات منقطع کر دیں تو آپ 500 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت ساری معلومات ہیں، کوروناوائرس چاہے لیب سے ا?یا ہو یا چمگادڑ سے ا?یا ہو،چین کو اس کو روکنا چا ہئے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here