حکومت کا کرونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے امدادی پروگرام کا آغاز

0
154

بوسٹن (پاکستان نیوز)بائیڈن حکومت سے کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کے لیے نیا پروگرام متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت کرونا سے مرنے والوں کی تدفین کے تمام اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی، امریکہ میں عام طور پر جنازے کے بغیر تدفین کے اخراجات 2 ہزار ڈالر سے زائد تک پہنچ جاتے ہیں ، نئے بل کے تحت کرونا سے ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو تدفین کے لیے اضافی رقم 9 ہزار ڈالر ادا کی جائے گی ، جارجیا سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ اولسن نے بتایا کہ اس کا داماد کرونا سے جان کی بازی ہار گیا تھا جس کی تدفین کے لیے انہیں بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑے تھے لیکن میری بیٹی نے حکومت کو درخواست جمع کرائی جس سے ہمیں 1974 ڈالر واپس کر دیئے گئے ہیں ، اب حکومتی پروگرام سے مزید افراد کو اس قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، کرونا سے مرنے والوں کی تدفین کے تمام اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی ، مئی 2020 کے بعد سے مرنے والوں کے لیے موت کے سرٹیفکیٹس کے ساتھ امدادی رقوم لینے کے اہل ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here