طبی سازو سامان اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے: ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق
نیویارک (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا پر عائد پابندیوں کو بر طرف یا ختم کرنے کا مطالبہ کیا، موجودہ صورتحال پابندیاں برداشت نہیں کر سکتی، طبی سازو سامان اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل باشلت نے فرانس 24 ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں کورونا کے پھیلاوءکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کو بر طرف یا ختم ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی فہرست سے طبی سازوسامان کو نکالنے کا عمل بہت کمزور ہے اور صرف اور صرف پابندیوں کا خاتمہ ہی اس سلسلے میں موثرہے۔عالمی سطح پر ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کے مطالبوں کے باوجود ٹرمپ کی حکومت ایران کے خلاف پابندیوں پر عمل در آمد کرنے پر تاکید کر رہی ہے۔