مخصوص کیٹیگری میں جاری ہونے والے ورک ویزوں کا اجراء روک دیا گیا ہے
واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین کارڈ کے اجراءاور غیر ملکی ملازمین کو ورک ویزا جاری کرنے پر عارضی پابندی لگادی جو رواں سال کے آخر تک عائد رہے گی۔نئے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص کیٹیگری میں جاری ہونے والے ورک ویزوں کا اجراء روک دیا گیا ہے جب کہ اس حکم نامے سے لاکھوں غیر ملکی ملازمین متاثر ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق ایچ ون بی کیٹیگری میں ٹیکنالوجی فرمز میں کام کرنے والے اور دیگرغیر ملکی ملازمین متاثر ہوں گے۔امریکی صدر کی جانب سے یہ پابندی رواں سال کے اختتام تک عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاو¿س کا اس اقدام پر کہنا ہے کہ امریکا کی معیشت بحال کرنے کے لیے مقامی افراد کو روزگار دیا جائے گا۔پریس بریفنگ میں انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی سے 5 لاکھ 25 ہزار افراد جب کہ گرین کارڈ جاری کرنے کی مدت میں توسیع سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔امریکی صدر کے اس فیصلے سے ایچ ون بی کیٹیگری ویزے پر ٹیکنالوجی فرمز میں کام کرنے والے بھارتی سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جب کہ پابندیوں کا اطلاق ایچ ٹو بی ویزا رکھنے والوں پر بھی ہوگا۔اس سے مہمان نوازی سے منسلک شعبوں (فضائی میزبانی، ہوٹلنگ، کیٹرنگ وغیرہ) میں ملازمت کرنے والے افراد، فوڈ انڈسٹری اور صحت سے منسلک افراد بھی متاثر ہوں گے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وائرس کو بنیاد بناکر امیگریشن کے حوالے سے قوانین کو سخت کررہی ہے۔اسے بھی پڑھیں فروری2019 میں پاک فضائیہ نے جب بھارتی طیارہ گرایا وائٹ ہاﺅس میں ہلچل مچ گئی تھی،ٹرمپ کے سابق مشیر کا تہلکہ خیز انکشافخیال رہے کہ 21 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے عارضی طور پر امریکا میں امیگریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘میں نادیدہ دشمن (کورونا وائرس) کے حملے سے بچنے اور اپنے عظیم امریکی شہریوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے امیگریشن پر عارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے جارہاہوں’۔ان کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث امریکا میں 2کروڑ 20لاکھ افراد بےروزگار ہوچکے ہیں۔