واشنگٹن پوسٹ کی بھارتی کالم نگار رانا ایوب کو انگلینڈ روانگی سے روک دیا گیا

0
114

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار رانا ایوب نے آج دعویٰ کیا کہ لندن جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران انہیں امیگریشن پر ہندوستان چھوڑنے سے روک دیا گیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار نے دعویٰ کیا کہ وہ صحافیوں کو ڈرانے اور زدو کوب کرنے کے خلاف ر تقریر کرنے لندن جا رہی تھیں۔ رانا ایوب نے دعویٰ کیا کہ وہ جن واقعات پر بات کرنے والی تھیں ان کی تشہیر ان کے سوشل میڈیا پر ہفتوں تک ہوتی رہی لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کا پروانہ انہیں امیگریشن پر روکے جانے کے بعد آیا۔رانا ایوب پر کرونا فنڈز کو ذاتی فائدے کے لیے بھی استعمال کرنے کا الزام ہے، فروری 2022 میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کے الزام میں ایوب کے 1.77 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here