ٹیکسی ورکرز، اوبر ڈرائیوروں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ

0
72

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس اور اوبر ڈرائیورز اپنی تنخواہوں میں اضافہ کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ییلو اور گرین کیب ڈرائیورز کے لیے دس سالوں میں یہ تنخواہوں میں پہلا اضافہ تھا ، نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس اور دی ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن نے ییلو اور گرین کیب کے ڈرائیورز کے لیے فی کلومیٹر اوبر اور لفٹ ڈرائیوروں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، تنخواہوں میں اضافہ رواں برس کے اختتام سے قبل ہی ہو سکتا ہے ، ییلو اور گرین کیب ڈرائیورز کے لیے ریٹس میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پر منٹ کرایوں میں 7 فیصد اور فی میل کرایوں میں 24 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، موبائل ایپ ڈرائیوروں کے ریٹ میں آئندہ سال مارچ کے دوران دوبارہ اضافہ کیا جائے گا، ڈرائیوروں کی بڑی تعداد امریکہ میں مہنگائی کے طوفان سے پریشانی سے دوچار تھی جس کو حالیہ تنخواہوں میں اضافے سے کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایک سروے کے مطابق نیویارک کے 70 فیصد کے قریب ڈرائیوروں کے پاس گھر کے راشن کے لیے رقم نہیں تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here