سازش کی تکمیل کےلئے جنوری میں 50 وینزویلن باشندوں کو خصوصی تربیت دی گئی
کراکس (پاکستان نیوز) وینزویلا کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک اور خوفناک امریکی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گےا ہے،لیوک ڈین مین نامی ایک امریکی دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ صدر نکولس کو اغوا کرنے کے پلان پر کام کر رہا تھا، اس سازش کو مکمل کرنے کےلئے جنوری میں 50ونزویلین باشندوں کو امریکا کی جانب سے خصوصی تربیت دی گئی تھی ۔بین الاقوامی میڈیا نے ریڈیو ہوانا کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزوئلا کی خصوصی فورس نے ایک آپریشن کے دوران اس ملک کے آراگوا صوبے سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا جس کے پاس کولمبیا اور وینزوئلا کی دستاویزات تھیں۔یہ دہشتگرد ایسے وقت میں گرفتار ہوا کہ جب وینزوئلا کی مختلف عدالتوں نے حال ہی میں گدﺅن کارروائی کے ملزموں پر مقدمات چلانے کا اعلان کیا۔ ان مقدموں میں ملوث ملزموں پر غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ مل کر بغاوت، شورش اور سازش کرنے کے الزامات ہیں۔ لیوک ڈین مین نامی ایک امریکی نے اعتراف کیا کہ وہ وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کرنے کے پلان پر کام کر رہا تھا۔