پہلے سے ٹائم لئے بغیر سروس فراہم نہیںکی جائیگی:پاکستانی قونصلیٹ

0
126

 

ویزا ، پاسپورٹ ، پاور آف اٹارنی و دیگر سروسز کیلئے نمائندہ سے فون پر وقت طے کرنا ضروری قرار

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے کمیونٹی کو مطلع کیا گیا ہے کہ ویزا ، پاسپورٹ ، پاور آف اٹارنی اور دیگر سروسز کے لیے وقت لیے بغیر کسی بھی شہری کو کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی ، پاکستانی قونصلیٹ جنرل عائشہ نے بتایا کہ تمام کمیونٹی افراد قونصلیٹ آنے سے قبل فون نمبر پر ہمارے نمائندے سے بات کریں اور ان کی بتائی گئی تاریخ اور وقت پر ہمارے قونصلیٹ میں تشریف لائیں تاکہ بروقت سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے،قونصلیٹ سے رابطے کیلئے 212-879-5800ایکسٹینشن 239، سید مشرف سے ایکسٹینشن 219 اور عدنان احمد سے ایکسٹینشن 225 پر بات کی جا سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here