نیویارک (پاکستان نیوز) دنیا کی ذہین ترین لڑکی 11 سالہ تارا بلوچ نے آئن سٹائن کا ریکارڈ توڑ ڈالا، بلوچستان کے علاقے دشت کو چوزریں بگ سے تعلق رکھنے والی گیارہ سالہ تارا شریف بنت حسین ہمدام ایرانی نژاد نے آکسفورڈ آئی کیو ٹیسٹ میں 162 پوائنٹ حاصل کیے، جو ایک عالمی ریکارڈ بن گیا ہے ، جبکہ مشہور سائنسدان سٹیفن ہاکنگ اور آئن سٹائن کے 160 پوائنٹس تھے ، پاکستان نیوز بلوچستان کی اس ہونہار لڑکی کو مبارکباد پیش کرتا ہے ۔