تھر میں کوئلے کا بڑا ذخیرہ نکل آیا

0
328

تھر(پاکستان نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) میں شامل تھرکول فیلڈ بلاک 1میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد ہوئے ہیں۔ تھرکول بلاک ون سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چینی ماہرین نے کوئلہ نکلنے پر جشن منایا۔ ڈپٹی سی ای او سائنو سندھ ریسورسز کمپنی کے مطابق کوئلہ145میٹر کھدائی کی تکمیل کے بعد نکلا، کوئلے کی سالانہ پیداوار پہلے مرحلے میں9ارب ٹن ہو گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم ہمیشہ کہتے تھے کہ تھر بدلے گا پاکستان۔ آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جا رہا ہے، صبح بلاک1میں145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے، بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق یہ سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ تھر کول فیلڈ بلاک 1 میں3ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں جو 5ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔ تھرکول انتظامیہ نے کہا کہ اس منصوبے کی سالانہ پیداوار صرف پہلے مرحلے میں 7.8ملین ٹن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here