24ارب روپے میں5Gکی نیلامی

0
112

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کی شعبہ آئی ٹی میں تیزی سے ترقی کو دنیا نے تسلیم کیا ہے رواں سال 5Gٹیکنالوجی سپیکٹرم کی نیلامی سے 22سے 24ارب روپے کا ریونیو حاصل ہونے کا امکان ہے،نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی پی ٹی اے نے نیلامی کروائی تھری اور فورجی سپیکٹرم نیلامی میں زونگ، یوفون،موبی لنگ جاز، ٹیلی نار نے حصہ لیا جس سے مجموعی طور پر 1.2بلین ڈالرزکا ریونیو حاصل ہوا تھا ۔دستاویزات اور مارویل ٹیکنالوجی گروپ اور جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے مطابق فائیو جی یعنی ففتھ جنریشن ٹیکنالوجی فل فائبر برانڈ ہے52ممالک نے اس کا استعمال شروع کردیا ہے اس کے صارفین کی تعداد, 2025 تک1.7 بلین سے تجاوز کرجائے گی جبکہ پاکستان میں صارفین کی تعداد 80ملین ہے ۔ -NR 5G نیوریڈیو ویز ڈیوائس اینڈ سیل فون انٹر نیٹ سروس ہے یہ مختلف ڈیوائسز میں استعمال ہوسکتی ہے انفارمیشن فراہمی کے مختلف طریقے ہیں وائر، ریڈیو، آپٹیکل ، الیکٹرانک سسٹم، مختلف ممالک میں1سے 95میگا ہارٹس تک اس استعمال پہنچ چکا ہے ۔فائیو جی کی سپیڈ10گیگا بائٹس ہے جو 20گیگا بائٹس تک جائے گی۔ ائر ٹینسی آرڈر میں فورجی تک ائر لیٹینسی سپیڈ ایک منٹ فی سکینڈجبکہ فائیو جی کی سپیڈ 8سے 12 فی ملی سکینڈ تک ہے ، ایرر ریٹ زیرو پرسنٹ ہے، رینج دو کلومیٹر ہے ائر ٹینسی آرڈر سپیڈ تیز ہونے کے باعث ائرپورٹس کے علاقوں سے اسے دور رکھنے کے لیے پائلٹس کی عالمی تنظیم الپا نے درخواست دی ہے کیونکہ یہ جہازوں اور آلات کی فریکیونسی کو متاثر کرتی ہے، فریکوینسی استعمال کے ریٹ کی بات کی جائے تو امریکہ میں3.7 میگا ہاٹس کا زیادہ سے زیادہ ریٹ 94سینٹ ہے جبکہ کم سے کم ریٹ 02سینٹ ہے جو اسرائیل کاہے ۔فائیو جی سے معیشت ، انڈسٹری، ایجادات، بزنس ، حقیقی پیمائش، مستقبل میں کرونا وبا جیسی بیماریوں کی حقیقی تصویر پیش کرگا، ریموٹ ورکنگ بڑھے گی، امکان ہے کہ ٹیکنالوجی 2030تک سکس جی سے نائن جی تک وسعت پاجائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here